Advertisement

آن لائن لائبریری اور کتب خانے.


انٹرنیٹ آرکائیو مختلف زبانوں کی لاکھوں مفت کتابوں، سافٹ ویئر، ویب سائٹس اور مزید دیگر چیزوں کی منافع بخش لائبریری ہے۔

اس سے استفادہ کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ گوگل سرچ انجن پر اپنی مطلوبہ کتاب کا نام لکھ کر سرچ کریں ۔

عام طور پر پہلے یہی ویب سائٹ کھلتا ہے.


اس پر کلک کریں، آپ کے سامنے آپ کی مطلوبہ کتاب نظر آئے گی، آپ اس کو آن لائن پڑھ سکتے ہیں، ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے فہرست میں PDF پر دو مرتبہ کلک کریں، ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہوجائے گا ۔


https://archive.org/

__________

کتاب و سنت کی روشنی میں لکھی جانے والی اردو اسلامی کتب کی سب سے بڑی مفت لائبریری جس میں قرآن ، حدیث، تفسیر اور دیگر علوم اسلامیہ سےمتعلق ہزاروں کتب موجود ہیں ۔

کتاب و سنت

===========

مدارس کے طلبہ  و اساتذہ کے لیے بہت ہی عمدہ ویب سائٹ ہے، اس پر درس نظامی کی جملہ کتب اور ان کی عربی و اردو شروحات کو عمدہ پیرائے میں جمع کیا گیا ہے، مزید یہ کہ اس کا استعمال بھی نہایت آسان ہے، آن لائن بھی پڑھ سکتے ہیں اور ڈاؤن لوڈ کرنا چاہے تو اس کا بھی انتظام ہے ۔

درس نظامی


اضافہ جاری ہے.... 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے