مدرسہ تعلیم القرآن بیلا، بھاؤنگر،گجرات ۔
مدرسہ تعلیم القرآن بیلا، بھاؤنگر،گجرات ۔ اسلامی معاشرہ کی اصلاح اور فلاح و بہبود کے لیے جہاں علماء کرام کی دینی جدوجہد بنیادی اہمیت رکھتی ہے، وہیں مکاتبِ دینیہ اور مدارسِ اسلامیہ کا وجود ایک عظیم نعمت ہے۔ ایسے ادارے نہ صرف علمِ دین کے فروغ کا ذریعہ ہوتے ہیں، بلکہ سیرت و کردار کی تعمیر میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ چنانچہ ہندوستان کی گود میں سینکڑوں مدارس موجود ہیں، لیکن ان میں بعض ادارے ایسے بھی ہیں جو اپنی بے سروسامانی، پسماندگی، اور خالص دینی جذبے کی بنیاد پر اپنی مثال آپ ہوتے ہیں ۔انہی مبارک اداروں میں سے ایک روشن چراغ "مدرسہ تعلیم القرآن بیلا" ہے۔ جس کا قیام ایک دینی خلا کو پُر کرنے، اور گمراہی و جہالت میں ڈوبے ہوئے علاقے کو ایمان و علم کے نور سے منور کرنے کے جذبے کے تحت عمل میں آیا۔ بیلا گاؤں کا جغرافیائی تعارف : بیلا، ریاست گجرات کے ضلع بھاؤنگر کی حدود میں واقع ایک پُرامن اور سادہ لوح آبادی والا گاؤں ہے۔ مشرق میں تقریباً 22 کلومیٹر کے فاصلے پر مہوا شہر واقع ہے۔ مغرب کی طرف 80 کلومیٹر کے فاصلے پر امریلی شہر آباد ہ...
